وفاقی وزیر زبیدہ جلال سے ازبکستان کے سفیر فرقت صدیقوو کی ملاقات

119
APP12-12 RAWALPINDI: September 12 – H.E. Furkat Sidikov, Ambassador of Uzbekistan called on Federal Minister for Defence Production Ms. Zobaida Jalal. APP photo by Abid Zia

اسلام آباد ۔ 12ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے پاکستان میں ازبکستان کے سفیر فرقت صدیقوو نے دفاعی اتاشی لیفٹیننٹ کرنل سعد اللہ تشماتوو کے ہمراہ ملاقات کی ۔ وزارت دفاعی پیداوار کے ایڈیشنل سیکرٹری میجر جنرل علی عامر اعوان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ اور باہمی تعاون کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے کیونکہ دونوں ممالک میں گہری ثقافتی اور مشترکہ روایات پائی جاتی ہیں ۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں ۔ملاقات کے دوران دونوں جانب سے مشترکہ پیداوار کے منصوبوں کے لیے نئے راستے استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعلقات دفاعی پیداوار کے شعبہ میں مزید فعال ہوں ۔ اس موقع پر ازبکستان کے سفیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان وسائل سے بھرپور ملک ہے جس میں ایک متحرک معےشت اور مزید ترقی کے لیے بہت سی صلاحیتیں پائی جاتی ہیں ۔ وفاقی وزیر نے ازبک قیادت کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت کے لئے ازبکستان کی مکمل حمایت کا شکریہ ادا کیا اور ازبکستان کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔