اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے چیئرمین ہایئر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری سے جمعہ کو ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سکول آف سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ میتھ (سٹیم)کے حوالے سے تبادلہ خیال اور پاکستان کے تمام اضلاع میں سٹیم سکول کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ ابتدائی طور پر پاکستان کی سات یونیورسٹیوں کو پراجیکٹ سکول سٹیم میں شامل …
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری سے چیئرمین ہایئر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے چیئرمین ہایئر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری سے جمعہ کو ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سکول آف سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ میتھ (سٹیم)کے حوالے سے تبادلہ خیال اور پاکستان کے تمام اضلاع میں سٹیم سکول کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ ابتدائی طور پر پاکستان کی سات یونیورسٹیوں کو پراجیکٹ سکول سٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس پراجیکٹ کے تحت دو دو اسکولز کو ایجوکیشن سٹیم کی تربیت دینے کے لئے ان سات یونیورسٹیوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ایجوکیشن سٹیم دینے والے اساتذہ کو اعزازی وظیفہ بھی دینے کا، اس پرجیکٹ کے تحت اسمارٹ اسکولز بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری نے اس سلسلے میں کی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ مزید برآں 17 اکتوبر، سرسید احمد خان کے یوم پیدائش کے موقع پر پاکستان میں بین الاقوامی سائنس کانفرنس کے انعقاد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ مجوزہ سائنس کانفرنس میں دنیا بھر سے نامور سائنسدانوں کو مدعو کیا جائے گا۔








