وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کاپاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریز ریسرچ لیبارٹری (پی سی ایس آئی آر)کے زیراہتمام منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب

کوئٹہ۔17مارچ(اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں کامسٹیک اور نسٹ یونیورسٹی کے سب کیمپسز قائم کئے جارہے ہیں جس کی بدولت بلوچستان انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں مزید آگے بڑھے گا۔ بلوچستان کے تمام مسائل کا حل موجودہ وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے آنے والا دور بلوچستان کا ہے۔ بلوچستان اور پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ …

کوئٹہ۔17مارچ(اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں کامسٹیک اور نسٹ یونیورسٹی کے سب کیمپسز قائم کئے جارہے ہیں جس کی بدولت بلوچستان انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں مزید آگے بڑھے گا۔ بلوچستان کے تمام مسائل کا حل موجودہ وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے آنے والا دور بلوچستان کا ہے۔ بلوچستان اور پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ سی پیک سے بلوچستان کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے جب موجودہ حکومت بنی تو ادارے غیر فعال ہوچکے تھے ہم نے اداروں کو فعال بنا کر ملکی معےشت کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کا سلسلہ شروع کیاجس کے نتیجے میں آج دنیا بھر کے معاشی ماہرین اس بات کا اعتراف کررہے ہیں کہ پاکستانی معیشت درست سمت پہ گامزن ہوچکی ہے ۔ معیشت کی مزید بہتری اور صنعت و تجارت کے فروغ کے لئے ہمیں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی اب تک ہم بہت کم وسائل ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر خرچ کررہے ہیں جن میں مزید اضافے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریز ریسرچ لیبارٹری (پی سی ایس آئی آر)کے زیراہتمام منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

Leave a Reply