اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ ڈیٹا کی سائنس اورٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم اہمیت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سائنٹفک اینڈ ٹیکنیکل انفارمیشن سنٹر (پاستک) کے دورے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاستک کو سائنسی اور تکنیکی معلومات کے وسائل کی ایک کلیدی قومی تنظیم ہونے کے پیش نظر ملک میں تحقیقی و ترقیاتی اور صنعتی شعبے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ڈیٹا تجزیات پر توجہ دینی ہوگی۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے دورے کے دوران طلبہ سے بات چیت کی اور ان سے مرکز کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔