وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی نوکریوں کے حوالے سے بیان کی وضاحت

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نوکریوں کے حوالے سے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوکریوں کے حوالے سے ان کے بیان کو سیاق و سباق کے بغیر پیش کیا گیا ہے۔منگل کو ترجمان کی جانب سے جاری ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے مطابق حکومت کی …

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نوکریوں کے حوالے سے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوکریوں کے حوالے سے ان کے بیان کو سیاق و سباق کے بغیر پیش کیا گیا ہے۔منگل کو ترجمان کی جانب سے جاری ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے مطابق حکومت کی پالیسیز کا مقصد پرائیویٹ سیکٹر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے اور ملک میں صنعت و تجارت کو فروغ دینا ہے جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح معیشت کے استحکام کے لئے ایک سازگار ماحول بنانا ہے جس میں صنعت و تجارت کو فروغ ملے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے ان اداروں کو ختم کرنے کی بات کی جن کا معیشت کے استحکام میں کوئی کردار نہیں بلکہ ایسے ادارے معیشت پر بوجھ ہیں۔ایسے اداروں کو ختم کرنا اور حکومت کے حجم کو کم کرنا تحریک انصاف کی حکومت کی کفایت شعاری مہم کا حصہ ہے۔جدید جمہوری دور میں حکومتی حجم کو کم سے کم رکھنے کا رجحان بڑھ رہا ہے تاکہ معیشت پر بوجھ کم کیا جاسکے۔