اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو ایک تباہ شدہ معیشت ورثے میں ملی، عمران خان نہ ہوتے تو آج پاکستان دیوالیہ ہو چکا ہوتا۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی معیشت کو سہارا دیا اور آج ٹیک آف کی پوزیشن میں آئے ہیں۔ جدید حکومت …
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو ایک تباہ شدہ معیشت ورثے میں ملی، عمران خان نہ ہوتے تو آج پاکستان دیوالیہ ہو چکا ہوتا۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی معیشت کو سہارا دیا اور آج ٹیک آف کی پوزیشن میں آئے ہیں۔ جدید حکومت کی معاشی پالیسی پرائیویٹ کاروبار کے فروغ پر مبنی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر اتنا مضبوط ہو کہ لاکھوں نوکریاں پیدا کر سکے، اب بھی حکومت کے کل ملازمین ٹوٹل ورک فورس کا چھ فیصد ہیں، 94 فیصد لوگ زراعت اور پرائیویٹ کاروبار سے منسلک ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ آج سرکاری اداروں کا جو حال ہے اس کی بنیادی وجہ سرکاری اداروں میں نوکریاں بیچنا اور میرٹ سے ہٹ کر نوازنا ہے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے سرکاری اداروں کو نوکریوں کی بندر بانٹ سے تباہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف معیشت سے نابلد شخص ہی مطالبہ کرے گا کہ نوکریوں سے مراد سرکاری ملازمت ہے۔








