اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں قومی اداروں کو مضبوط بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، یہ بات قابل تعریف ہے کہ اپوزیشن نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کرنے پر حکومت کی حمایت کی، حکومت …
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں قومی اداروں کو مضبوط بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، یہ بات قابل تعریف ہے کہ اپوزیشن نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کرنے پر حکومت کی حمایت کی، حکومت نیب آرڈیننس میں ترامیم کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہی ہے، توقع ہے کہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو ملک میں جمہوری عمل کو مزید تقویت دینے کے لئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے، اپوزیشن کی مثبت اور تعمیری تنقید کا ہمیشہ خیرمقدم کیا جائے گا۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بل سے متعلق ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، امید ہے کہ اپوزیشن آگے بھی قومی مفادات کے معاملات میں حکومت کے ساتھ اتفاق رائے پیدا کرے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے حکومت مختلف اداروں میں اصلاحات لا رہی ہے تاکہ خدمات کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا اور حکومت اداروں کو از سر نو تشکیل دینے اور ان کو مزید طاقتور بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ حکومت اس معاملے پر مستقل مشاورت کر رہی ہے اور ان قوانین میں ضروری ترمیم کرنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے ان پٹ لینے کے بعد حتمی مسودہ پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بدعنوان عناصر کو قانون کے سامنے جوابدہ رکھنے کے اپنے بنیادی عہد سے سمجھوتہ نہیں کرے گی۔








