وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کی لیفٹیننٹ کرنل لائق بیگ مرزا کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت

48

اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری نے لیفٹیننٹ کرنل لائق بیگ مرزا کی شہادت پر ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہارکیا ہے ۔

جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں ساجد طوری نے کہا کہ اس قسم کی دہشتگرد انہ اور بزدلانہ کارروائیوں سے ہماری بہادر افواج کے حوصلے پست نہیں کیئے جا سکتے،دہشت گرد انسانیت، ملک و قوم کے دشمن ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ساجد طوری نے مزید کہا کہ قوم کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، شکست دہشت گردوں کا مقدر ہے۔