وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری کا نیٹ میٹرنگ صارفین کے یونٹس کریڈٹ نہ کرنے کا نوٹس

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے پی پی ایم سی کی ہدایات کے تحت نیٹ میٹرنگ صارفین کے یونٹس کریڈٹ نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے یونٹس کریڈٹ کرنے کا مسئلہ حل کر دیا۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے پی پی ایم سی کی ہدایات کے تحت نیٹ میٹرنگ صارفین کے یونٹس کریڈٹ نہ کرنے کا نوٹس لینے …

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے پی پی ایم سی کی ہدایات کے تحت نیٹ میٹرنگ صارفین کے یونٹس کریڈٹ نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے یونٹس کریڈٹ کرنے کا مسئلہ حل کر دیا۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے پی پی ایم سی کی ہدایات کے تحت نیٹ میٹرنگ صارفین کے یونٹس کریڈٹ نہ کرنے کا نوٹس لینے کے بعد وفاقی وزیر کے احکامات پر پی پی ایم سی کی جاری شدہ ہدایات پر فوری نظر ثانی شدہ ہدایات کے بعد یونٹس کریڈٹ کرنے کا مسئلہ حل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ نیٹ میٹرنگ صارفین نے اپنے لائسنس (DG Capacity) کے تحت منظور شدہ صلاحیت سے زیادہ نیٹ میٹرنگ سسٹم نصب کئے ہیں، گزشتہ ماہ ان میں سے چند صارفین کو گرڈ کو فروخت کی گئی پوری بجلی کا کوئی کریڈٹ نہیں دیا گیا تاہم پاور ڈویژن نے وضاحت جاری کردی ہے کہ یہ طریقہ درست نہیں تھا۔نظرثانی شدہ ہدایات کے تحت صرف وہی یونٹس کریڈٹ نہیں ہوں گے جو منظور شدہ صلاحیت سے زائد ہوں ،اب منظور شدہ صلاحیت کے مطابق جو یونٹس نیشنل گرڈ کو بھیجے گئے ہیں ان کا کریڈٹ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس بارے تمام ڈسکوز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں جن صارفین کے بلوں میں نیٹ میٹرنگ کے یونٹس کریڈٹ نہیں ہوئے ان کے لئے متعلقہ ایڈجسٹمنٹ اگلے بلنگ سائیکل میں کر دی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے بجلی صارفین کو ان کے جائز حقوق دلانے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔