اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری نے نیٹ میٹرنگ درخواستوں سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے 8 فروری تک جمع شدہ نیٹ میٹرنگ درخواستوں کو پرانے ریگولیشنز کے تحت پراسس کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق 8فروری تک کی درخواستوں کو بجلی کی تقسیم کار تمام کمپنوں بشمول کے الیکٹرک نیٹ میٹرنگ کی سہولت میسر ہوگی، تمام بجلی تقسیم …
وفاقی وزیر سردار اویس لغاری کا نیٹ میٹرنگ درخواستوں سے متعلق اہم فیصلہ، 8 فروری تک جمع شدہ نیٹ میٹرنگ درخواستوں کو پرانے ریگولیشنز کے تحت پراسس کرنے کے احکامات

مزید خبریں
اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری نے نیٹ میٹرنگ درخواستوں سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے 8 فروری تک جمع شدہ نیٹ میٹرنگ درخواستوں کو پرانے ریگولیشنز کے تحت پراسس کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق 8فروری تک کی درخواستوں کو بجلی کی تقسیم کار تمام کمپنوں بشمول کے الیکٹرک نیٹ میٹرنگ کی سہولت میسر ہوگی، تمام بجلی تقسیم کارکمپنوں کو فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کیے گئے ہیں،اس وقت تمام تقسیم کمپنیوں بشمول کے-الیکٹرک میں کل 5165درخواستیں 8فروری تک جمع ہیں، ان درخواستوں کے تحت کل 250.822میگاواٹ کیپسٹی نیشنل گرڈ میں شامل ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر توانائی کے اس فیصلے سے موجودہ درخواستوں سے متعلق ابہام ختم ہوگئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر نے درخواستوں کے پراسس میں شفافیت برقرار رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں اور بجلی صارفین سے کسی بھی شکایات کی صورت میں 118 پر درج کرانے کی درخواست کی ہے۔








