وفاقی وزیر سینیٹرشیری رحمان کی ایسٹرکے موقع پرمسیحی برادری کومبارکباد

82
عمران خان اپنی ہی پیروڈی بن چکے ہیں، عمران خان 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ ہیں ، انہوں نے لوگوں کو تشدد پر اکسایا،سینیٹر شیری رحمان

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی سینیٹرشیری رحمان نے ایسٹرکے موقع پرمسیحی برادری کومبارکباددی ہے۔اتوار کواپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاہے کہ ایسٹر کے پرمسرت موقع پر میں پاکستان کی مسیحی برادری اور دنیا بھر میں ایسٹر منانے والے تمام لوگوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔

دعا ہے یہ دن آپ کے لیے بہت ساری خوشیاں اور مسکراہٹیں لائے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے قیام اور ترقی میں مسیحی برادری کا کردار اور خدمات قابل تعریف ہیں۔ایک کثیر ثقافتی معاشرے کے طور پر یہ ضروری ہے کہ ہم تمام مذاہب اور تہواروں کا احترام کریں،

ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوں، اور مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دیں۔ آئیے ہم سب مل کر رواداری اور باہمی احترام کے اصولوں پر مبنی ایک پر امن معاشرے کو فروغ دیں۔