وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

68

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے وفد نے اپنے صدر کی قیادت میں ملاقات کی ۔وفد نے وفاقی وزیر قانون کی جانب سے وکلاء کے مسائل کے حل کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر اظہار تشکرکیا ۔جمعرات کو وزارت قانون وانصاف سے جاری بیان کے مطابق وفد کی جانب سے وکلاء کے چیمبرز کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے اور اسلام آباد میں لائرز کمپلیکس کی تعمیر کے فیصلے پر عملی طور پر اقدامات کے لئے وفاقی وزیر قانون کا شکریہ ادا کیا گیا۔وفاقی وزیر قانون نے لائرز کمپلیکس کا سنگ بنیاد اگلے ماہ رکھے جانے کی یقین دہانی کرائی۔