عمران نیازی حقائق کو توڑ مروڑ کر لوگوں کو الجھا رہے ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ٹویٹ

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی حقائق کو توڑ مروڑ کر لوگوں کو الجھا رہے ہیں ، مائنڈ گیم کھیل رہے ہیں اور دھوکہ دہی پر مبنی تقریر کے ذریعے لوگوں کی ذہانت کی توہین کر رہے ہیں۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا “یہ ہے آپ کی پارسائی۔

آپ ناقص طرز عمل کے باوجود اپنے آپ کو مقدس اور جوابدہی سے بالا سمجھتے ہیں۔ آپ حقائق کو توڑ مروڑ کر لوگوں کو الجھاتے ہیں۔ آپ لوگوں کے دماغ سے کھیلتے ہیں اور ان کی دانش کی توہین کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کی آج کی تقریر فریب کے سوا کچھ نہیں تھی۔”