وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل کی کوئٹہ دھماکہ کی مذمت

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کوئٹہ دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کی دہشت گردانہ کارروائیوں سے انتہاءپسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے عزم کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا۔ جمعہ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے دھماکہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر …

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کوئٹہ دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کی دہشت گردانہ کارروائیوں سے انتہاءپسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے عزم کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا۔ جمعہ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے دھماکہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی۔

Leave a Reply