اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سیّد امین الحق کی زیر صدارت بدھ کو وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے آئی ٹی و ٹیلی کام کا ساتواں اجلاس وزارت کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی بھی اجلاس میں موجود تھے۔ شریک چیئرمین ڈاکٹر عطاءالرحمان اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں سپیکٹرم، فائبرائزیشن …
وفاقی وزیر سیّد امین الحق کی زیر صدارت وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے آئی ٹی و ٹیلی کام کا ساتواں اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سیّد امین الحق کی زیر صدارت بدھ کو وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے آئی ٹی و ٹیلی کام کا ساتواں اجلاس وزارت کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی بھی اجلاس میں موجود تھے۔ شریک چیئرمین ڈاکٹر عطاءالرحمان اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں سپیکٹرم، فائبرائزیشن اور آئی ٹی ایکسپورٹ کے متعلق معاملات پر گفتگو ہوئی۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر آئی ٹی کو آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کے حوالے سے تجاویز بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ اجلاس میں آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن منصوبوں اور مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو بھی ہوئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ وزارت آئی ٹی اور اس کے ماتحت اداروں میں میرٹ اور ٹرانسپیرنسی اولین ترجیح ہے جنہیں کام نہیں کرنا یا غیر ضروری تاخیری حربے استعمال کرنا ہیں انھیں برداشت نہیں کریں گے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہ ہم عوام کو جوابدہ ہیں عوامی فلاح اور ان کی ترقی کیلئے اپنے مینڈیٹ کو بھرپور استعمال کر رہے ہیں، نوجوانوں کو آئی ٹی انڈسٹری کے ذریعے پرکشش منافع کمانے کے مختلف منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافے اور پاکستان میں معیاری موبائل فونز کی تیاری کیلئے کوشاں ہیں۔ سیّد امین الحق نے کہا کہ فائبرائزیشن کے حوالے سے کام جاری ہے،شہروں کو اپ گریڈ اور دور دراز و پسماندہ علاقوں میں براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ٹی ایکسپورٹ ریونیو پر سیلز ٹیکس کے خاتمے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے جلد ملاقات کی جائے گی، سیلز ٹیکس کی وجہ سے سندھ سے آئی ٹی انڈسٹریز دوسرے صوبوں میں منتقل ہورہی ہیں،ٹیکس کے خاتمے سے سندھ سے آئی ٹی سیکٹر میں روزگار اور ملک کے ریونیو میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا ملک میں آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کیلئے وزیراعظم خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں، ڈیجیٹل پاکستان کا خواب اسی وقت پورا ہوسکتا ہے کہ سب اپنے حصے کا کام دیانتداری سے کریں۔ اجلاس میں پی ٹی اے، پاکستان انجینرنگ کونسل سمیت دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔







