وفاقی وزیر شازیہ مری اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیڈکوارٹرز میں اجلاس، مستحق افراد کو امداد فراہم کرنے پر بریفنگ

107

اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر شازیہ مری اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مستحق افراد کو امداد فراہم کرنے پر بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید وسعت دینے کیلئے مختلف پہلووں پر بات چیت کی گئی ہے۔

مستحق افراد کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا ۔شازیہ مری نے کہا کہ سابقہ حکومت سے تحفے میں ملی مہنگائی کو قابو کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے ۔ سیکریٹریز پیٹرولیم ڈویژن ، فنانس ، بی آئی ایس پی اور وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ ڈی جی بی آئی ایس پی نوید اکبر نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی