اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ نے مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے تعلیم، صحت، عوامی خدمت اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں جو قابلِ تحسین ہیں، مسیحی برادری پاکستان کی ترقی کا اہم ستون ہے ۔ وفاقی وزیر …
وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ نے مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے تعلیم، صحت، عوامی خدمت اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں جو قابلِ تحسین ہیں، مسیحی برادری پاکستان کی ترقی کا اہم ستون ہے ۔ وفاقی وزیر نے وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب میں شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے مسیحی برادری کے لیے امن، صحت اور خوشحالی کی دعا بھی کی۔







