وفاقی وزیر صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت گھریلو مرغبانی پروگرام کا افتتاح کردیا ، 50 لاکھ مرغیاں ملک بھر میں فراہم کی جائیں گی

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے گلگت میں پرائم منسٹر نیشنل زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت گھریلو مرغبانی، تالابوں کی تعمیر کے پروگرام کا افتتاح کیا، منصوبہ کے تحت 50 لاکھ مرغیاں ملک بھر میں فراہم کی جائیں گی جبکہ گلگت بلتستان میں ایک لاکھ 50 ہزار مرغیاں شہریوں کو دی جائیں گی۔ اس موقع پر خطاب …

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے گلگت میں پرائم منسٹر نیشنل زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت گھریلو مرغبانی، تالابوں کی تعمیر کے پروگرام کا افتتاح کیا، منصوبہ کے تحت 50 لاکھ مرغیاں ملک بھر میں فراہم کی جائیں گی جبکہ گلگت بلتستان میں ایک لاکھ 50 ہزار مرغیاں شہریوں کو دی جائیں گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے زرعی شعبہ کی ترقی اور زرعی خود کفالت کے حصول کےلئے تقریباً 286 ارب روپے کی لاگت سے وزیراعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کا اجراءکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت فصلوں کی پیداوار بڑھانے ،پانی کے ضیاع کی روک تھام اور بہتر استعمال پولٹری، لائیو سٹاک اور فشریز کے منصوبہ جات پر کام کیا جائے گا، وزیراعظم پاکستان نے قوم سے پہلے خطاب میں ملک کے اندر غذائی کمی پر تشویش کا اظہار کیا تھا، اس مسئلہ کے حل کیلئے مو¿ثر حکمت عملی اپناتے ہوئے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ غذائی کمی کو پورا کرنے اور غربت میں کمی لانے کیلئے گھریلو مرغبانی پروگرام کے تحت 50 لاکھ مرغیاں ملک بھر میں دی جائیں گی جبکہ ایک لاکھ 50 ہزار گلگت بلتستان میں تقسیم کی جائیں گی، دیہی علاقوں کی ترقی، بہتر صحت، معاشی و اقتصادی ترقی، روزگار، خواتےن کی ترقی کےلئے دیہی مرغبانی کو ایک ہتھیار کے طور پرا ستعمال کےا جا سکتا ہے، دےہی مرغبانی میں کم سرمایہ، کم جگہ اور محدود ا فرادی قوت کے باوجود کامیابی کے رو شن امکانات موجود ہیں۔

مزید خبریں