وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا ادویات کی فہرست پر عملدرآمد بارے منعقدہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سروسز عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ ملک میں زندگی بچانے والی ادویات کی فہرست پر عملدرآمد کیا جائے گا تاکہ تمام مریضوں کو فائدہ پہنچے، زندگی بچانے والی ادویات کی فہرست قومی صحت کے نظام کا اہم حصہ ہے جوکہ ملک میں معیار، محفوظ، موثر اور سستی ادویات کی فراہمی میں مددگار ہوگی۔ انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سروسز عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ ملک میں زندگی بچانے والی ادویات کی فہرست پر عملدرآمد کیا جائے گا تاکہ تمام مریضوں کو فائدہ پہنچے، زندگی بچانے والی ادویات کی فہرست قومی صحت کے نظام کا اہم حصہ ہے جوکہ ملک میں معیار، محفوظ، موثر اور سستی ادویات کی فراہمی میں مددگار ہوگی۔ انہوں نے یہ بات زندگی بچانے والی ادویات کی فہرست تقسیم کرنے اور اور اس کے اطلاق بارے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیر نے کہا کہ زندگی بچانے والی ادویات تک رسائی صحت کے حق کا حصہ اور عوام کو معیاری ادویات تک رسائی کا اہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو سستے داموں ادویات کی فراہمی بہت اہم اور ضروری ہے۔ اس موقع پر تقریب سے ڈریپ کے چیف ایگزیکٹو افسرڈاکٹر شیخ اختر حسین نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ زندگی بچانے والی ادویات کی فہرست 2018ءکو عالمی ادارہ صحت کی ماڈل فہرست کے مطابق بنایا گیا ہے اور زندگی بچانے والی ادویات کی فہرست کا مقصد طبی نگہداشت کی بنیادی ضرورت کو پورا کرنے کے حوالہ سے عوام کو مطمئن کرنا ہے۔ اس فہرست سے صحت کے بنیادی یونٹس، دیہی صحت مراکز اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے بڑے ہسپتالوں کو رہنمائی ملے گی۔ تقریب سے یو ایس ایڈ پاکستان کے مشن ڈائرےکٹر جیری بیسن نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں صحت کے اعلیٰ حکام ، عالمی ادارہ صحت کی کنٹری ہیڈ ڈاکٹر نیما سعید عبد اور صحت کے قومی وبین الاقوامی شراکت دار اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔