وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا ہسپتال کے پیرا میڈیکل سٹاف سے خطاب

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت کی درخواست پر پمز کے ڈاکٹرز، نرسنگ اور پیرا میڈیکل سٹاف نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے ملازمین کو یقین دلایا ہے کہ پانچ رکنی کمیٹی ان کے تمام مطالبات کا جائزہ لے کر انہیں حتمی شکل دے گی۔ جمعہ کو وزیر صحت عامر محمود کیانی نے پمز ہسپتال میں …

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت کی درخواست پر پمز کے ڈاکٹرز، نرسنگ اور پیرا میڈیکل سٹاف نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے ملازمین کو یقین دلایا ہے کہ پانچ رکنی کمیٹی ان کے تمام مطالبات کا جائزہ لے کر انہیں حتمی شکل دے گی۔ جمعہ کو وزیر صحت عامر محمود کیانی نے پمز ہسپتال میں ہڑتال پر پیرا میڈیکل سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ آف گورنرز کی منظوری کا عمل مسودے کی تیاری کے بعد ہوگا۔ انہوں نے احتجاج کرنے والے تمام معطل ملازمین کی فوری بحالی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پمز پاکستان کا سب سے بہترین ادارہ ہے، اس کے ملازمین پرسکون ہوں گے تو مریضوں کو بہتر علاج کی سہولیات میسر آسکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 2019ءکو نرسنگ کا سال قرار دیا گیا ہے۔ وزیر صحت نے کہا کہ غریب لوگوں کی مدد حکومت کی ترجیح ہے۔ میری پوری کوشش ہے کہ ورکرز کو ان کا حق ملے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی ہمیں مشکلات کا سامنا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت پمز کو مزید اچھا ہسپتال بنائے گی۔ انہوں نے ملازمین سے کہا کہ ہم سب مل کر اپنے فیصلے کریں گے۔ حکومت کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔ پمز میں ملک بھر سے لوگ علاج معالجہ کے لئے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہسپتال کے ورکرز کو بھی ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی۔

Leave a Reply