اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان صحت کے شعبہ میں برطانیہ سے جاری تعاون کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے، حکومت پاکستان صحت کے شعبہ میں خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے مربوط اقدامات کر رہی ہے اور صحت کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔ یہ بات انہوں نے برطانیہ کی سیکرٹری …
وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کی برطانیہ کی سیکرٹری آف سٹیٹ برائے بین الاقوامی ترقی پینی مور ڈانٹ سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان صحت کے شعبہ میں برطانیہ سے جاری تعاون کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے، حکومت پاکستان صحت کے شعبہ میں خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے مربوط اقدامات کر رہی ہے اور صحت کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔ یہ بات انہوں نے برطانیہ کی سیکرٹری آف سٹیٹ برائے بین الاقوامی ترقی پینی مور ڈانٹ کی قیادت میں آئے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفد نے قومی ادارہ صحت کا دورہ کیا اور وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی سے ملاقات کی۔ وفد میں پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ٹامس ڈرو، پاکستان میں برطانیہ کے ترقیاتی ادارے ڈی ایف ای ڈی کے سربراہ جوانا ریڈ اور پبلک ہیلتھ کے پراجیکٹ ہیڈ این ولسن بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ برطانیہ کی سیکرٹری آف سٹیٹ برائے بین الاقوامی ترقی کا دورہ انتہائی اہم ہے۔ وزیر صحت نے کہا کہ متعدی امراض کی روک تھام کے حوالہ سے برطانوی ادارہ ڈی ایف آئی ڈی اور پبلک ہیلتھ برطانیہ سے مل کر کام کر رہے ہیں اور وبائی امراض کی مسلسل نگرانی انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کے صحت کے ماہرین سے تعاون جاری رہے گا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ عامر اکرام نے بتایا کہ قومی ادارہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، لیبارٹری کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے اور ویکسین کی تیاری جو تعطل کا شکار تھی، کو بحال کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وبائی امراض کی روک تھام کیلئے قومی ادارہ صحت اہم کردار ادا کر رہا ہے اور وبائی امراض کی نگرانی اور صحت کے شعبہ میں تحقیق کے حوالہ سے مطلوبہ اہداف کے حصول کیلئے پرعزم ہیں۔







