اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمباکو نوشی اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے اور وزارت صحت تمباکو نوشی سے اموات کو کم کرنے کے لیے زانہ سے رابطہ کرے گی۔ سگریٹ کے پیکٹ پر تصویری وارننگ کے قانون پر عمل درآمد کروانے کے ی صوبائی وزرائے اعلیٰ سے درخواست کی جائے گی ۔ انہوں …
وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کی ٹوبیکو کنٹرول سیل کی بریفنگ کے موقع پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمباکو نوشی اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے اور وزارت صحت تمباکو نوشی سے اموات کو کم کرنے کے لیے زانہ سے رابطہ کرے گی۔ سگریٹ کے پیکٹ پر تصویری وارننگ کے قانون پر عمل درآمد کروانے کے ی صوبائی وزرائے اعلیٰ سے درخواست کی جائے گی ۔ انہوں نے ٹوبیکو کنٹرول سیل کو ہدایت کی کہ عوام کو تمباکو کے نقصانات اور ترکِ تمباکونوشی سے آگاہی کے لیے مہم شروع کی جائے۔ انہوں نے ےہ بات ٹوبیکو کنٹرول سیل سے بریفنگ لیتے ہوئے کہی۔ قبل ازیں پروجیکٹ منیجر، ٹوبیکو کنٹرول سیل نے وزیر صحت کو پاکستان میں تمباکو نوشی کی روک تھام کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں تقرےباّ 2 کروڑ39 لاکھ افراد تمباکو کا استعمال کرتے ہیں۔








