وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سے سعودی وزیر صحت فہد بن عبدالرحمان الجلا جل کی ملاقات

عبد القادر پٹیل

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے پاکستان سے تربیت یافتہ ہیلتھ پروفیشنل ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف، فزیو تھیراپسٹ، اور ٹیکشنز کو سعودی عرب میں پیشہ ورانہ خدمات ادا کرنے کی درخواست کی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی وزیر صحت فہد بن عبدالرحمان الجلا جل سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے پاکستان میں میڈیکل کی تعلیم کے ایکرڈیشن کے معاملات پر سعودی وزیر صحت سےتفصیلی بات چیت کی ۔

سعودی وزیر صحت فہد بن عبدالرحمان الجلاجل نے کہا کہ ایم ڈی ایم ایس اور متعدد پاکستانی میڈیکل یونیورسٹی ڈگریوں کی ایکرڈیشن کے حوالے سے سعودی حکومت مسئلہ کو ترجیح بنیادوں پر حل کرے گا۔ملاقات کے دوران عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پاکستان ایسا ہیلتھ پروگرام ڈیزائن کرے گا جس کے تحت نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو عربی زبان سکھائئ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گلوبل ہیلتھ سیکورٹی کے حوالے سے بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کی بنیاد رکھی ہے جس سے پاکستان سے جانے والے ہر مسافر کا ڈیجٹل میڈیکل ڈیٹا بیس ہو گا۔ سعودی وزیر صحت نے کہا کہ سعودی حکومت پاکستان کے ہیلتھ پروفشنلز کو اپنے ملک میں خوش آمدید کہتی ھے۔

سعودی حکومت گلوبل ہیلتھ سیکورٹی پر تیزی سے کام کر رہا ہے۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں جبکہ صحت کے شعبہ میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔سعودی وزیر صحت کی وفاقی وزیر صحت کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی اور عبدالقادر پٹیل کی سعودی وزیر صحت کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔