وفاقی وزیر صحت و قومی خدمات عامر محمود کیانی کا وزیر مملکت حماد اظہر اور پارلیمانی سیکرٹری کنول شوذب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر صحت و قومی خدمات عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے وزیراعظم کے احکامات پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ گزشتہ حکومت نے کیا تھا، حنیف عباسی کے آنے والے دن برے ہیں، مسلم لیگ (ن) کو مٹھائی ہمیشہ مہنگی پڑی ہے۔ جمعرات کو وزیر مملکت حماد …

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر صحت و قومی خدمات عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے وزیراعظم کے احکامات پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ گزشتہ حکومت نے کیا تھا، حنیف عباسی کے آنے والے دن برے ہیں، مسلم لیگ (ن) کو مٹھائی ہمیشہ مہنگی پڑی ہے۔ جمعرات کو وزیر مملکت حماد اظہر اور پارلیمانی سیکرٹری کنول شوذب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں گزشتہ سال 22 مئی کو اضافہ کیا گیا تھا، قیمتوں میں اضافہ عدالت عظمیٰ کے احکامات پر کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف ملک بھر میں چھاپے مارے جا رہے ہیں، وزیراعظم نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کے لئے جو ہدایات جاری کی تھیں اس پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، ہمارے پاس اختیار اور عزم دونوں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کا پروگرام اس پورے خطے میں صحت عامہ کا سب سے بڑا پروگرام ہے، ہیلتھ انشورنس کی سکیم میں وفاقی حکومت بھی تعاون فراہم کرے گی، آئندہ چھ ماہ میں ساڑھے پانچ کروڑ لوگوں کو صحت کارڈ دیں گے جبکہ آئندہ سال اس میں مزید اضافہ ہو گا۔ حنیف عباسی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں سارا شہر جانتا ہے، آج بھی انہوں نے مٹھائی بانٹی ہے، ان کے لئے آنے والے دن برے ہیں، مسلم لیگ (ن) کو ہمیشہ مٹھائی مہنگی پڑی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply