اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے قصور کے رہائشی کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ شہری کو لگائے گئے انجکشن کے منفی ردعمل کے الزامات کی فوری تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے پنجاب کے صوبائی وزیر جاوید اکرام سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پانچ رکنی کمیٹی بنادی ہے،کمیٹی نے ہر زاویے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا ،ہم صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں،صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔