وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے ساتھ کامیاب مذاکرات اور معاہدے کا خیرمقدم

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے ساتھ کامیاب مذاکرات اور معاہدے کا خیرمقدم کیاہے۔بدھ کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان اتفاقِ رائے قومی معیشت کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے، مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنانا ہی ذمہ دارانہ اور مثبت طرزِ عمل ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گڈز …

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے ساتھ کامیاب مذاکرات اور معاہدے کا خیرمقدم کیاہے۔بدھ کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان اتفاقِ رائے قومی معیشت کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے، مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنانا ہی ذمہ دارانہ اور مثبت طرزِ عمل ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کے تمام جائز مسائل باہمی تعاون سے حل کئےگئے ہیں،ہڑتال کے بجائے بات چیت ہی ترقی اور استحکام کی ضمانت ہے۔