وفاقی وزیر علی امین خان گنڈاپور کا میرپور آزادکشمیر میں زلزلے کے نتیجہ میں جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگلت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے میرپور آزادکشمیر میں زلزلے کے نتیجہ میں جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔ یہاں جاری ہونے والے بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے آزاد کشمیر انتظامیہ سے رابطہ کرکے انہیں ہدایت کی کہ تیز تر ریسکیو سروسز کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگلت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے میرپور آزادکشمیر میں زلزلے کے نتیجہ میں جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔ یہاں جاری ہونے والے بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے آزاد کشمیر انتظامیہ سے رابطہ کرکے انہیں ہدایت کی کہ تیز تر ریسکیو سروسز کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دوردراز علاقوں سے جلد رابطہ کرکے نقصانات کا پتہ چلایا جائے، ہسپتالوں میں زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر میں زلزلہ کے نتیجہ میں ہونے والے مالی نقصان کے ازالہ کےلئے معاونت کرے گی۔

مزید خبریں