اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے ایشیئن کراٹے چیمپئن شپ کے ہیوی ویٹ مقابلے میں دوسری پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا۔ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے دفتر میں کھلاڑیوں نے وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔ ایشیئن کراٹے چیمپئن شپ کے ہیوی ویٹ مقابلے میں راجا عامر اور شفقت زرداد نے دوسری جبکہ عمر فاروق نے چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔ ملاقات کے موقع پرٹیم کوچ راجا محمد آصف اور کراچی سے ممبر صوبائی اسمبلی راجا اظہر بھی ملاقات میں موجود تھے۔