ہری پور۔ 26 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر عمر ایوب خان کی زیرصدارت سوئی نادرن گیس حکام سے ضلعی منصوبہ جات پر میٹنگ کا انعقاد کیا۔ متعلقہ حکام کی جانب سے وفاقی وزیر کو ہری پور کے مکمل و جاری گیس فراہمی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگت دی۔ تفصےلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کی زیرصدارت سوئی نادرن گیس حکام سے ضلعی گیس فراہمی منصوبہ جات پر اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران چیف انجینئر شفقت ورک اور ایریا مینیجر سید آفاق شاہ نے وفاقی وزیر عمر ایوب خان کو ہری پور کے مکمل و جاری گیس فراہمی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے اس موقع پر مختلف علاقہ جات کی نئی سکیموں کی اپرول دیتے ہوئے جاری سوئی گیس فراہمی منصوبوں کو مزید تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ میٹنگ میں وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے کوآرڈینیٹر ساجد خان بھی موجود تھے۔