اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)حکومت نے صوبہ خیبرپختونخوا، صوبہ بلوچستان،گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں احساس ایمرجنسی کیش گرانٹ کے تحت اب تک 35 ارب 15 کروڑ روپے تقسیم کیئے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کی صورتحال کے پیش نظر مستحق افراد میں احساس ایمرجنسی کیش گرانٹ کے تحت مالی امداد 12 ہزار روپے فی خاندان کو ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبہ خیبرپختونخوا میں …
احساس ایمرجنسی کیش گرانٹ کے تحت خیبرپختونخوا، بلوچستان،گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں 35 ارب 15 کروڑ روپے تقسیم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)حکومت نے صوبہ خیبرپختونخوا، صوبہ بلوچستان،گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں احساس ایمرجنسی کیش گرانٹ کے تحت اب تک 35 ارب 15 کروڑ روپے تقسیم کیئے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کی صورتحال کے پیش نظر مستحق افراد میں احساس ایمرجنسی کیش گرانٹ کے تحت مالی امداد 12 ہزار روپے فی خاندان کو ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبہ خیبرپختونخوا میں 25 ارب 31 کروڑ روپے، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں 73 کروڑ، بلوچستان میں 7 ارب 8 کروڑ اور گلگت بلتستان میں اب تک 1 ارب 3 کروڑ روپے تقسیم کر دیئے گئے ہیں۔ وزارت تخفیف غربت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت کووڈ۔19 سے متاثر ہو نے والے مستحق خاندانوں میں 12 ہزار روپے فی خاندان کی امداد کا سلسلہ چاروں صوبوں کشمیر ،گلگت بلتستان اور دارالحکومت اسلام آباد میں مالی نقد امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک صوبہ خیبر پختونخوا میں20 لاکھ 85 ہزار سے زیادہ خاندانوں میں 25 ارب 31 کروڑ سے زائد کی رقم، صوبہ بلوچستان میں 25 لاکھ 8 ہزار سے زیادہ خاندانوں میں اب تک 7 ارب 8 کروڑ روپے سے زائد صوبہ گلگت بلتستان میں 84 ہزار 338 سے زیادہ خاندانوں میں 1 ارب 3 کروڑ اور دارالحکومت اسلام آباد میں 60 ہزار 912 سے زیادہ خاندانوں میں اب تک 73 کروڑ سے زیادہ کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے جبکہ مجموعی طور پر صوبہ خیبر پختونخوا،بلوچستان،گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں مستحق خاندانوں میں اب تک مجموعی طور پر اب تک 35 ارب 15 کروڑ روپے کی خطیر رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔








