وفاقی وزیر عمر ایوب خان کی زیرصدارت ضلعی گیس منصوبہ جات پر اعلیٰ سطحی اجلاس

181

ہری پور۔31مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کی زیرصدارت ضلعی گیس منصوبہ جات پر اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد ہوا۔

وفاقی وزیر برائے توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کی زیر صدارت پٹرولیم ہاؤس اسلام آباد میں ضلع ہری پور کے جاری سوئی گیس فراہمی منصوبہ جات پر اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران ہری پور کے مختلف علاقہ جات میں جاری سوئی گیس فراہمی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

میٹنگ میں موجود افسران نے وفاقی وزیر کو مختلف علاقوں میں جاری منصوبوں کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور وفاقی وزیر عمر ایوب خان کو مرحلہ وار منصوبوں کی جلد تکمیل کا یقین دلایا جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔