وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے خصوصی احکامات پر پائوں پکی ڈولی کیلئے 7 پولز کے ساتھ ٹرانسفارمر کی منظوری دیدی گئی

ہری پور۔ 7 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے خصوصی احکامات پر پائوں پکی ڈولی کیلئے 7 پولز کے ساتھ ٹرانسفارمر کی منظوری دیدی گئی، اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کے خصوصی احکامات پر ان کے سیکرٹری نعیم خان نے گائوں پکی ڈولی نیو بستی کا دورہ کرکے بجلی …

ہری پور۔ 7 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے خصوصی احکامات پر پائوں پکی ڈولی کیلئے 7 پولز کے ساتھ ٹرانسفارمر کی منظوری دیدی گئی، اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کے خصوصی احکامات پر ان کے سیکرٹری نعیم خان نے گائوں پکی ڈولی نیو بستی کا دورہ کرکے بجلی ڈیمانڈ کے حوالہ سے سروے مکمل کیا۔ بنارس خان، سلیم خان، رہنما پی ٹی آئی محمد بشیر اور چن زیب سمیت دیگر مقامی افراد بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے نعیم خان کو بجلی کی ڈیمانڈ کے حوالہ سے تفصیلی آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے مقامی ڈیمانڈ کے مطابق ایک ٹرانسفارمر اور 7 ایل ٹی پولز مہیا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جس پر مقامی افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے نے عوامی قائد کا شکریہ ادا کیا۔