وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری کی مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف کے خلاف تحریک استحقاق

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف کی قومی اسمبلی کے فلور پر غلط بیانی پر تحریک استحقاق جمع کرادی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ خواجہ محمد آصف نے ایوان کے فلور پر غلط بیانی کی ہے اس لیے اس معاملے …

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف کی قومی اسمبلی کے فلور پر غلط بیانی پر تحریک استحقاق جمع کرادی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ خواجہ محمد آصف نے ایوان کے فلور پر غلط بیانی کی ہے اس لیے اس معاملے کو ایوان میں فوری زیر بحث لایا جائے اور اسے مزید کارروائی کے لیے استحقاق کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے حکومتی نمائندوں کا بیان توڑ موڑ کر پیش کیا،عدالتی فیصلہ میں ہے کہ نواز شریف کی ضمانت پر حکومت کو کوئی اعتراض نہیں،وفاقی اور صوبائی حکومت کو نواز شریف کی ضمانت پر اعتراض نہیں تھا۔تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے اپنے خطاب میں نواز شریف کو مرنے دو جیسے جملے منسوب کیے۔

مزید خبریں