وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی فردوس شمیم نقوی کے ہمراہ کتے کے کاٹے سے زخمی 6 سالہ محمد حسنین کی عیادت

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے جمعہ کے روز قائد حزب اختلاف سندھ فردوس شمیم نقوی کے ہمراہ کتے کے کاٹے سے زخمی 6 سالہ محمد حسنین کی قومی اداراہ برائے امراض اطفال ہسپتال کراچی میں عیادت کی، محمد حسنین کوگزشتہ روز لاڑکانہ سے کراچی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، فیصل واوڈا نے بچے کے والدین سے اسکی خیریت …

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے جمعہ کے روز قائد حزب اختلاف سندھ فردوس شمیم نقوی کے ہمراہ کتے کے کاٹے سے زخمی 6 سالہ محمد حسنین کی قومی اداراہ برائے امراض اطفال ہسپتال کراچی میں عیادت کی، محمد حسنین کوگزشتہ روز لاڑکانہ سے کراچی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، فیصل واوڈا نے بچے کے والدین سے اسکی خیریت دریافت کی اور ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈاکٹرز نےوفاقی وزیر فیصل واوڈا کو بچے کی طبیعت اور علاج سے متعلق بریفنگ بھی دی۔ وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ بچے کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ یہاں جاری بیان کے مطابق بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ 6 سالہ حسنین کی حالت افسوسناک ہے سندھ کے حکمران بے حس ہوگئے ہیں۔ حسنین سے قبل ننھے بچے کو ماں کی گود میں مرتے دیکھا۔ ڈیڑھ سال تک وفاق نے ویکسین فراہم کی، حکومت سندھ ویکسین نہیں خریدتی تو ہم سندھ کو لاوارث نہیں چھوڑینگے، حکومت سندھ اب اپنی ڈرامے بازیاں بند کرے اور اس بچے سمیت تمام بچوں کی مدد کریں، سندھ حکومت کے پاس مینڈیٹ ہے،ہم ان پر تنقیدکرنے کے بجائے انکو احساس دلاتے ہیں، وزیر اعلی سندھ سے درخواست ہے کہ وہ آئیں ان مسائل کو حل کریں،صوبے میں کتا مار مہم کی حمایت کرتا ہوں۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر، پی ٹی آئی رہنما طاہر ملک اور شیراز علی بھی موجود تھے۔ اس موقع پرقائد حزب اختلاف سندھ و سینئر رہنما پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے بھی میڈیا سے گفتگو کی۔

مزید خبریں