وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کی صحافیوں سے گفتگو

سیالکوٹ۔27 مئی (اے پی پی )وفاقی وزیر قانون زاہد حامد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے ان کی درخواست پر سیالکوٹ پسرور روڈ کی تعمیرو کشادگی کی منظوری دی تھی جبکہ نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومت پاکستان نے 96شاہرات بنانے کی منظوری دی ہے جس میں سیالکوٹ پسرور روڈ بھی شامل ہے۔ مقامی صحافیوںاور معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ …

سیالکوٹ۔27 مئی (اے پی پی )وفاقی وزیر قانون زاہد حامد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے ان کی درخواست پر سیالکوٹ پسرور روڈ کی تعمیرو کشادگی کی منظوری دی تھی جبکہ نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومت پاکستان نے 96شاہرات بنانے کی منظوری دی ہے جس میں سیالکوٹ پسرور روڈ بھی شامل ہے۔ مقامی صحافیوںاور معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ یہ سڑک دورویہ تعمیر ہوگی جبکہ راستے میں آنے والے دیہات اور قصبوں میں نکاسی آب کے نالے بنانے کے ساتھ ساتھ وال ٹو وال ٹف ٹائل لگائی جائے گی اور اسے نیشنل ہائی وے اتھارٹی بنائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ دورویہ سڑک کی تعمیر پر 3ارب40کروڑ روپے خرچ ہوں گے جبکہ حکومت نے3ارب کے فنڈز جاری کردیئے ہیں انہوں نے بتایا کہ پسرور تا ڈسکہ اور پسرور تا نارووال کارپٹ روڈز کے فنڈز بھی جاری کردیئے گئے ہیں

Leave a Reply