وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت اینٹی کرپشن ٹاسک فورس کا اجلاس

191
وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت اینٹی کرپشن ٹاسک فورس کا اجلاس

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت انسداد بدعنوانی اور رشوت ستانی کے اداروں کے ادارہ جاتی فریم ورک کے جائزے اور سفارشات مرتب کرنے کے لیے اینٹی کرپشن ٹاسک فورس کا تیسرا اجلاس وزارت قانون و انصاف میں منعقد ہوا۔

منگل کو وزار ت قانون و انصاف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں آڈیٹر جنرل اجمل گوندل، چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید، چیئر پرسن کمپیٹیشن کمیشن پاکستان راحت کونین، ایف بی آر کے نمائندے اور سابق صوبائی سول سروس کے آفیسر حفظ الرحمٰن نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء نے نظام کی مضبوطی اور بہتری لانے کے لئے اپنے تجربات کی بناء پر تجاویز پیش کیں۔