وفاقی وزیر قانون وانصاف بیرسٹر سید علی ظفر سے بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شام محمد جتوئی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون،انصاف و پارلیمانی امور بیرسٹر سید علی ظفر سے بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شام محمد جتوئی نے ملاقات کی اورسید علی ظفر کو وزارت قانون کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ وفاقی وزیر سید علی ظفر نے کہا کہ وکلاءبرادری نے ملک میں دستور کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے بے مثال قربانیاں …

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون،انصاف و پارلیمانی امور بیرسٹر سید علی ظفر سے بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شام محمد جتوئی نے ملاقات کی اورسید علی ظفر کو وزارت قانون کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ وفاقی وزیر سید علی ظفر نے کہا کہ وکلاءبرادری نے ملک میں دستور کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں،بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پاکستان کی عدلیہ اور وکلاءکا کردار قابل فخر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ قانون سے وابستہ افراد آئین کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہے گے۔انہوں نے کہا کہ وکلاء کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں کوشش ہوگی، مختصر وقت میں اچھی روایات قائم کروں۔وزیر قانون کی جانب سے صدر بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کو (گرانٹ ان ایڈ بار ایسوسی ایشنز کی بہبود کے لیے )چالیس لاکھ کا چیک حوالے کیا گیا ۔