وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد کا سیمینار سے خطاب

124
APP09-26 ISLAMABAD: Septembers 26 – Federal Minister of Law, Science and Technology, Minister Zahid Hamid addressing Welcome Speech to SAARC Nations seminar on Anti Corruption ‘Say No to Corruption’ at National Accountability Bureau Pakistan. APP photo by Saeed-Ul-Mulk

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے کہا ہے کہ سارک انسداد بدعنوانی فورم کے قیام کی تجویز وقت کی ضرورت ہے، جنوبی ایشیا کے ملکوں کو بدعنوانی کیخلاف ایک دوسرے کے تجربات اور مہارتوں سے استفادہ کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سارک کے رکن ملکوں کے انسداد بدعنوانی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیمینار کا موضوع ”انسداد بدعنوانی“ انتہائی اہمیت رکھتا ہے، جنوبی ایشیا کا خطہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، اس میں دنیا کی ایک چوتھائی آبادی بستی ہے جس میں اکثریت نوجوانوں کی ہے، خطے کے وسائل سے استفادہ کیلئے ہمارے قائدین نے3 عشرے پہلے سارک قائم کی۔ سارک کے رکن ملکوں نے خطے میں لوگوں کی فلاح و بہبود، ان کے معیار زندگی بہتر بنانے، معاشی، سماجی اور ثقافتی ترقی کیلئے قومی سطح پر کوششوں کا وعدہ کیا۔ سارک کے منشور کے مطابق رکن ملکوں کے علاقائی مراکز، اعلیٰ اور تسلیم شدہ ادارے اقتصادی تعاون، سماجی ثقافتی اور ٹیکنیکل شعبوں میں باہمی معاونت اور سائنس اور قانون کی حکمرانی کے شعبوں میں تعاون فراہم کر رہے ہیں۔