اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف سیّد علی ظفر سے پنجاب کے صوبائی وزیر قانون ضیاءحیدر رضوی نے تفصیلی ملاقات کی اور باہمی تعاون کے امور اور آئندہ انتخابات میں معاونت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صوبائی وزیر قانون نے سیّد علی ظفر کو مختلف شکایات بالخصوص سروس ٹربیونلز اور خصوصی عدالتوں سے متعلق مقدمات نمٹانے میں تاخیر اور دیگر امور …
وفاقی وزیر قانون و انصاف سیّد علی ظفر سے پنجاب کے صوبائی وزیر قانون ضیاءحیدر رضوی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف سیّد علی ظفر سے پنجاب کے صوبائی وزیر قانون ضیاءحیدر رضوی نے تفصیلی ملاقات کی اور باہمی تعاون کے امور اور آئندہ انتخابات میں معاونت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صوبائی وزیر قانون نے سیّد علی ظفر کو مختلف شکایات بالخصوص سروس ٹربیونلز اور خصوصی عدالتوں سے متعلق مقدمات نمٹانے میں تاخیر اور دیگر امور سے متعلق شکایات سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کیلئے ٹربیونلز اور عدالتوں کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر قانون ضیاءحیدر رضوی نے تجویز دی کہ مانیٹرنگ جج کی تعیناتی سے متعلق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو درخواست کی جانی چاہئے۔ وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ خصوصی عدالتوں اور سروس ٹربیونلز کو اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کرنے کی ضرورت ہے،صوبائی وزیر قانون کی تجویز سے مقدمات کی تاخیر سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ ضیاءحیدر رضوی نے پنجاب میں سبکدوش ہونے والی حکومت کی جانب سے حالیہ تعیناتیوں کے معاملہ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ پنجاب حکومت کو ان تعیناتیوں کا قانونی جائزہ لینا چاہئے، اگر کوئی تعیناتی متنازعہ ہے تو صوبائی حکومت کو قانون کے مطابق اس سے نمٹنا چاہئے۔








