اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ حکومت زراعت ، لائیو سٹاک، فشریز، فصلوں کیلئے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر ، زرعی شعبہ کیلئے پانی کی بچت ، پاکستان میں نئی منڈیوں کے قیام کیلئے پرعزم ہے، حکومت شوگر ملز مالکان کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، موجودہ حکومت …
وفاقی وزیر قومی تحفظ خوراک و تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان کا پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ حکومت زراعت ، لائیو سٹاک، فشریز، فصلوں کیلئے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر ، زرعی شعبہ کیلئے پانی کی بچت ، پاکستان میں نئی منڈیوں کے قیام کیلئے پرعزم ہے، حکومت شوگر ملز مالکان کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، موجودہ حکومت آئندہ 3 سے پانچ سالوں کے درمیان زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام کرے گی،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں غریب اور پسماندہ طبقے کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ سے ملک کی آبادی کا 80 فیصد حصہ منسلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے اس شعبہ کو نظر انداز کیا اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ صوبہ ان کی ترجیحات میں شامل نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک زراعت کو ٹھیک نہیں کریں گے ملک ترقی نہیں کرے گا۔








