
اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ عوام کو معاونتی طبی مصنوعات اور سہولیات کی فراہمی کا کاز میرے دل کے بہت قریب ہے،انھوں نے کہا کہ مجھے69 ویں عالمی صحت اسمبلی کے موقع پر 2016ءمیں معاونتی طبی مصنوعات کی فہرست کے اجراءکا اعزاز حاصل ہے ، پاکستان مختلف ممالک کے تعاون اور حمایت سے اس ایشو کو 142ویں ایگزیکٹو بورڈ میں لے جا نے میں کامیاب ہوا اور اللہ تعالیٰ کی مدد سے اب یہ اسی ماہ ہونے والی71ویں عالمی صحت اسمبلی میں بھی پیش ہورہا ہے ۔ ہم نے بڑا کام کیا ہے اور ابھی مزید کام کرنا ہے ۔ ہمارا مشن اسی وقت مکمل ہو گا جب معاونتی ٹیکنالوجی کے ہر ضرورت مند کو ان معاونتی طبی آلات اور سہولیات تک رسائی حاصل ہو گی۔ ےہ بات انہوں نے بحیرہ ¿روم خطہ کے مشرقی ممالک میں طبی معاونتی ٹیکنالوجی تک رسائی میں بہتری کے بارے میں خطہ کے ممالک کا مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔