اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ جو وزیراعظم کے ہمراہ ڈیووس میں منعقد ہونے والے عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں، نے کہا ہے کہ گذشتہ ساڑھے چار سال میں وفاقی حکومت نے صحت کے شعبے میں وہ منصوبے اور اصلاحات متعارف کرائیں جس کی مثال گذشتہ 70 سال میں نہیں ملتی۔ جمعہ کو یہاں جاری پریس …
وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کا عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ جو وزیراعظم کے ہمراہ ڈیووس میں منعقد ہونے والے عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں، نے کہا ہے کہ گذشتہ ساڑھے چار سال میں وفاقی حکومت نے صحت کے شعبے میں وہ منصوبے اور اصلاحات متعارف کرائیں جس کی مثال گذشتہ 70 سال میں نہیں ملتی۔ جمعہ کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری انتھک کوششوں کے نتیجہ میں بچوں اور خواتین کے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام میں اصلاحات کو عالمی سطح پر سراہا گےا ہے اور ترقی پذیر ممالک کیلئے ایک ماڈل کے طور پر پیش کیا گیا جو ہمارے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے بتایا پاکستان کو گلوبل فنڈ اور گلوبل الائنس برائے ویکسین گاﺅی سے مالی اورتکنیکی تعاون حاصل کرنے میں کامےابی ہوئی ہے جو کہ عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کی شرکت اور کامیاب حکمت عملی کا ثمر ہے۔









