اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار سے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے چیئرمین سردار اختر مینگل اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی ترقی اور بلوچستان کو ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کیلئے پرعزم ہے۔ مخدوم خسرو بختیار نے …
وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار سے سردار اختر مینگل اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار سے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے چیئرمین سردار اختر مینگل اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی ترقی اور بلوچستان کو ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کیلئے پرعزم ہے۔ مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ حکومت علاقائی مساوی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے جس کے تحت کم ترقی یافتہ علاقوں کو ترجیح دی جائے گی، بلوچستان کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ بلوچستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں کیلئے زیادہ سے زیادہ حصہ دیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے حالیہ دورے میں 65 ارب روپے کی لاگت کے مغربی روٹ کے ژوب کچلاک سیکشن، 17 ارب روپے کی لاگت کا مکران ساحل کےلئے ٹرانسمیشن لائن بچھانے، 23 ارب روپے کی لاگت کے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ہسپتال اور ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کی بنیاد رکھی۔








