وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار سے وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کی ملاقات

55

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار سے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے پیر کو ملاقات کی۔ملاقات کے دوران نالج اکانومی ٹاسک فورس کے تحت سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق پی ایس ڈی پی منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر خسرو بختیار نے کہا کہ حکومت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ کے فروغ کےلئے پرعزم ہے، پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں کو مواقع فراہم کرکے برین ڈرین روکنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ملک کی ترقی میں مو¿ثر کردار ادا کر سکیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ سکول کی سطح پر معیاری سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم فراہم کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ وزیر منصوبہ بندی نے مجوزہ منصوبوں کےلئے فنڈز کی منظوری اور اجراءکے سلسلہ میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔