وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کی مراکش کے سفیر محمد کارمون سے ملاقات میں گفتگو

92
APP05-03 ISLAMABAD: December 03 - Ambassador of the Kingdom of Morocco Mohammed Karmoune call on Minister for Planning Development and Reforms Khusro Bakhtiar. APP photo by Saeed-ul-Mulk

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ پاکستان کا شمار قدرتی حسن سے مالا مال ممالک میں ہوتا ہے، موثر حکمت عملی کے تحت ملک میں سیاحت کوفروغ دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے یہ بات پاکستان میں مقیم مراکش کے سفیر محمد کارمون سے اسلام آباد میں پیرکو ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ مراکش سرمایہ کار مقامی کمپنیوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے سیاحت کے شعبے میں خاص طور پر شمالی علاقہ جات میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں جس سے پاکستان کی سیاحتی صنعت کو فروغ ملے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مراکش کی کمپنیاں دونوں ممالک کے باہمی فائدہ کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مختلف شعبہ جات میں تعاون کر سکتی ہیں۔