وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذا ہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری کا سیمینار سے خطاب

لاہور۔19ستمبر (اے پی پی ) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذا ہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ قیام پاکستان میں مذہبی رہنماو¿ں کا ایک بڑا کرادر تھا ، آج بھی ہمیں تعمیر پا کستان کے لیے اسی جذبے کی ضرورت ہے ‘اس وقت پاکستان کو دو بڑے مسائل درپیش ہیں ایک بین المذاہب ہم آہنگی اور دوسرا بین المسالک ہم آہنگی۔ ہم میں ایک …

لاہور۔19ستمبر (اے پی پی ) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذا ہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ قیام پاکستان میں مذہبی رہنماو¿ں کا ایک بڑا کرادر تھا ، آج بھی ہمیں تعمیر پا کستان کے لیے اسی جذبے کی ضرورت ہے ‘اس وقت پاکستان کو دو بڑے مسائل درپیش ہیں ایک بین المذاہب ہم آہنگی اور دوسرا بین المسالک ہم آہنگی۔ ہم میں ایک مذہب کا رشتہ ہے اور دوسرا انسانیت کا رشتہ ہے آئین پاکستان مذہبی آزادیوں کی پاسداری کا حکم دیتا ہے۔ مذہب اور انسانیت کے رشتے سے سب بھائی بھائی ہیں‘ ہمارا تیسرا رشتہ پاکستانیت کا ہے پاکستان ہندو،مسلم، سکھ اور عیسائی سب کا ہے۔ ہمارامشرق اور مغرب سے موازنہ کریں کہ انہوں نے اقلیتوں کو کتنے حقوق دئیے ہیں۔ مشکل وقت ضرور ہے لیکن ہم اس سے نکل جائیں گے۔وہ پاکستان تحریک انصاف مذہبی امور ونگ کی طرف سے منعقدہ سیمینار "تعمیر پاکستان میں مذہبی رہنما ﺅں کا کردار” کے موضوع پر خطاب کر رہے تھے۔ تقر یب سے پیر سید حبیب عرفانی ، اعجاز احمد چوہدری ، پروفیسر محمود غزنوی و دیگر علماءنے بھی خطاب کیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذا ہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نے کہا کہ ملک کو ایک سازش کے تحت اسی اور نوے کی دہائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف تمام شہر یوں کو برابر کے حقوق دلانے کیلئے کوشاں ہے۔ جو کوئی سازش کرے گا وہ امریکا بھاگا ہو یا لندن اس کو واپس لاکر سزا دیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے صرف مظلومیت کی بنیاد پر فلسطین کا ساتھ دیا ہے۔ عرب ممالک عمران خان کے فلسطین کے بارے میں واضح موقف کی وجہ سے کشمکش سے باہر نکلے۔پاکستان کو ختم کرنے والے خود ختم ہو جائیں گے۔پاکستان تا قیامت قائم ودائم رہے گا۔

مزید خبریں