کراچی ۔ 23 جنوری (اے پی پی) مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء و مشائخ نے ملک کو درپیش سماجی مسائل کے حل کیلئے منبر و محراب کے مؤثر کردار پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت جمعہ اور رمضان المبارک کے دوران خطبات میں علماء کرام عوام میں آگاہی اور شعور اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ جمعرات کو یہاں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق …
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کی زیر صدارت علماء و مشائخ کا 9واں اجلاس مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء و مشائخ کا ملک کو درپیش سماجی مسائل کے حل کیلئے منبر و محراب کے مؤثر کردار پر اتفاق

مزید خبریں
کراچی ۔ 23 جنوری (اے پی پی) مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء و مشائخ نے ملک کو درپیش سماجی مسائل کے حل کیلئے منبر و محراب کے مؤثر کردار پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت جمعہ اور رمضان المبارک کے دوران خطبات میں علماء کرام عوام میں آگاہی اور شعور اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ جمعرات کو یہاں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کی زیر صدارت علماء و مشائخ کا 9واں اجلاس ہوا جس میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن، پارلیمانی سیکرٹری آفتاب جہانگیر، پروفیسر ساجد میر سمیت ملک بھر سے تمام مسالک کے جید علماء کرام نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل بالخصوص بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام، ماحولیات، شجرکاری، کلین اور گرین پاکستان، خاندانی منصوبہ بندی، پولیو کے سدباب کے حوالہ سے محراب و منبر کے مؤثر کردار اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے جمعہ اور رمضان المبارک کے خطبات میں علماء کرام اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فروری میں 50 علماء صدر اور وزیراعظم سے ملاقات میں خواتین کیلئے وراثت کے قانون پر عملدرآمد کیلئے لائحہ عمل پیش کریں گے۔








