اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے گوجرانوالہ کے پیر محمد عبدالعزیز چشتی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ قوم ایک عالم با عمل اور سچے عاشق رسول ﷺ سے محروم ہو گئی ہے ۔ انہوں نے پیر عبد العزیز چشتی کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔