وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری سے یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمنارا کی ملاقات

42

اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری سے جمعہ کو پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمنارا نےملاقات کی جس میں مذہبی آزادیوں اور اقلیتوں کے حقوق کے بارے وزارت کی پالیسی اور کارکردگی بارے بات چیت کی گئی۔

اس موقع پرمغرب میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات اور اس کے سد باب پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔