اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسزمراد سعید نے کہا ہے کہ فریال تالپور کو انکل نواز شریف کے دورِ حکومت میں بنائے گئے جعلی اکاو نٹس کے مقدمہ میں تحویل میں لیا گیا، پرچی والے حادثاتی چیئرمین، ان کے والد اور ان کی پھوپھو کسی کے پاس بھی اس لوٹ مار کا جواب نہیں۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق …
وفاقی وزیر مراد سعید بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسزمراد سعید نے کہا ہے کہ فریال تالپور کو انکل نواز شریف کے دورِ حکومت میں بنائے گئے جعلی اکاو نٹس کے مقدمہ میں تحویل میں لیا گیا، پرچی والے حادثاتی چیئرمین، ان کے والد اور ان کی پھوپھو کسی کے پاس بھی اس لوٹ مار کا جواب نہیں۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پرچی والے حادثاتی چیئرمین کی گفتگو اور بیانیہ دونوں ہی کنفیوژڈ ہیں، نیب پھوپھو کو گرفتار کرتا ہے ”پرچی والا حادثاتی چیئرمین“ بجٹ پر تبصرے شروع کر دیتا ہے، فریال تالپور کی گرفتاری کے بعد بلاول کے تقریر نویس کی مشکلات بڑھ گئیں، جو تقریر بلاول کو بجٹ پر یاد کرائی گئی وہ انہوں نے پھوپھو کی گرفتاری پر کر ڈالی، بجٹ کیلئے اب نئی تقریر لکھنی اور رٹوانی پڑے گی۔








